Header Ads Widget

Responsive Advertisement

کابل میں تمام فریقین کے مذاکرات کے بعد نمائندہ حکومت قائم ہوتے ہی طالبان ہتھیار ڈال دیں گے

  •  کابل میں نئی ​​حکومت کی تشکیل نہ ہو اور صدر اشرف غنی کو ختم نہ کیا جائے تب تک افغانستان میں امن نہیں ہوگا۔

  • طالبان کا کہنا ہے کہ وہ اقتدار پر  قبضہ نہیں چاہتے ہیں ، لیکن ان کا اصرار ہے کہ جب تک کہ کابل میں نئی ​​حکومت کی تشکیل نہ ہو اور صدر اشرف غنی کو ختم نہ کیا جائے تب تک افغانستان میں امن نہیں ہوگا۔
  • ایسوسی ایٹ پریس کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ، طالبان کے ترجمان سہیل شاہین ، جو ماسکو مذاکرات میں طالبان کی مذاکراتی ٹیم کا رکن بھی ہیں ، نے طالبان کے اس موقف پر روشنی ڈالی کہ افغانستان میں آگے کیا ہونا چاہئے۔

  •  حالیہ ہفتوں میں طالبان نے تیزی سے  بہت سارے علاقے پر قبضہ کر لیا ہے ،  قومی سلامتی اور فوجی اہمیت کی گذر گاہوں اور بارڈر کراسنگ پر قبضہ کر لیا ہے اور متعدد صوبائی دارالحکومتوں کو دھمکیاں دے رہے ہیں ، کیونکہ آخری امریکی اور نیٹو فوجی افغانستان سے چلے گئے ہیں۔
  •  اس ہفتے ، امریکی فوج کے اعلی افسر ، جنرل مارک ملی نے ، پینٹاگون کی پریس کانفرنس میں بتایا کہ طالبان کے پاس "اسٹریٹجک رفتار" ہے ، اور انہوں نے طالبان کے مکمل قبضے کو مسترد نہیں کیا۔  لیکن انہوں نے کہا کہ ابھی کھیل شروع ہوا ہے کھیل ختم نہیں ہوا۔
  • تقریبا 20 سال قبل طالبان کی آخری بار اقتدار میں آنے والی یادوں نے  افغان عوام کو ان کی واپسی  سے جڑے خدشات نے پریشان کر رکھا ہے۔  افراتفری  اور خانہ جنگی کے خوف سے ، ہزاروں افراد افغانستان سے نکلنے کے لئے ویزا کے لئے درخواست دے رہے ہیں۔ امریکی-نیٹو کا انخلا 95 فیصد سے زیادہ مکمل ہے اور 31 اگست تک اس کا انخلا مکمل ہونا ہے۔
  •  شاہین نے کہا کہ جب کابل میں افغان تنازعہ کے تمام فریقوں کے لئے قابل قبول حکومت مذاکرات کے ذریعے قائم ہو جائے گی اور اشرف غنی کی حکومت ختم ہوجائے گی تو طالبان اپنے ہتھیار ڈالیں گے۔
  •  شاہین نے کہا ، "ماضی کے حوالے سے یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہم اقتدار پر قبضہ پر یقین نہیں رکھتے ہیں کیونکہ ماضی میں افغانستان میں اقتدار پر قبضہ کرنے والی حکومتیں کامیاب حکومتیں نہیں تھیں۔جن میں خود طالبان حکومت کے پانچ سال بھی ہیں۔اس لیے ہم اس فارمولا کو نہیں دھرانا چاہتے۔
  •  لیکن انہوں نے  اشرف غنی کی حکمرانی کو تسلیم نہ کرتے ہوئے انھوں نے اسے وار منگر کا خطاب دیا ۔ انھوں نے کہا کہ عیدالاضحی کے موقع پر اپنی تقریر میں انھوں نے قوم سے طالبان سے جنگ کرنے کا وعدہ کیا
  • شاہین نے  اشرف غنی کے حکومت کے حق کو تسلیم نہ کرتےہوئے کہا کہ جن انتخابات کی بنیاد پر اشرف غنی صدر بنے ہیں ان انتخابات کی شفافیت پر شکوک پائے جاتے ہیں۔ ان انتخابات میں اشرف غنی اور عبداللہ نے دونوں نے جیت کا دعویٰ کیا اور دونوں نے اپنے آپ کو صدر قرار دیا۔ اشرف غنی کی صدارت عوام کی مرضی سے نہیں بلکہ عبداللہ اور اشرف غنی کے درمیان اقتدار کی تقسیم کے سمجھوتے کے تحت وجود میں آئی ہے۔ عبداللہ کے پاس اب حکومتی دوسرا بڑا عہدہ ہے۔
  •  غنی نے اکثر کہا ہے کہ وہ اس وقت تک عہدے پر رہیں گے جب تک کہ اگلی حکومت انتخابات کے ذریعے منتخب نہیں ہوجاتی۔
  • اشرف غنی کے ناقدین جن میں طالبان سے باہر کے لوگ بھی شامل ہیں کہ اشرف غنی صرف اقتدار کو قائم رکھنا چاہ رہے ہیں۔
  •  پچھلے ہفتے کے آخر میں ، عبداللہ طالبان رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کے لئے قطری دارالحکومت دوحہ میں ایک اعلی سطحی وفد کی سربراہی کر رہے تھے۔  مذاکرات  میں فیصلہ کیا گیا کہ بات چیت کو مزید جاری رکھا جائے گا۔ لڑائی میں انفراسٹرکچر اور انسانی حقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔
  • شاہین نے مذاکرات کو ایک اچھا آغاز قرار دیا۔ لیکن انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے جنگ بندی کے بار بار مطالبے کیے جاتے ہیں جبکہ اس مطالبے کو ماننے کا مطلب غنی حکومت کو تسلیم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا ، "وہ مفاہمت نہیں چاہتے بلکہ وہ ہتھیار ڈالنا چاہتے ہیں۔"
  •  کسی بھی جنگ بندی سے پہلے ، ایک نئی حکومت سے متعلق معاہدہ ہونا ضروری ہے جو "ہمارے لئے اور دوسرے افغانوں کے لئے قابل قبول ہے۔" پھر "جنگ نہیں ہوگی۔"
  •  "اس نئی حکومت کے تحت ، خواتین کو کام کرنے ، اسکول جانے اور سیاست میں حصہ لینے کی اجازت ہوگی ، لیکن انہیں حجاب پہننا پڑے گا ، یا ہیڈ سکارف" ، طالبان کے ترجمان کا کہنا ہے۔

  •  انہوں نے کہا کہ خواتین کو گھر سے نکلنے کے لیے ان کے ساتھ مرد رشتہ دار رکھنے کی ضرورت نہیں ہوگی ، اور طالبان کے زیر قبضہ اضلاع میں طالبان کمانڈروں کو یہ حکم ہے کہ یونیورسٹیوں ، اسکولوں اور بازاروں میں پہلے کی طرح جیسا کام چل رہا ہے ویسے چلنے دیا جائے، اس میں خواتین اور لڑکیوں کی شرکت بھی شامل ہے۔
  •  تاہم  طالبان کے زیرقبضہ اضلاع سے بار بار ایسی اطلاعات موصول ہوتی رہتی ہیں کہ انہوں نے خواتین پر سخت پابندیاں عائد کیں ہیں حتی کہ اسکولوں میں آگ لگادی۔ ایک لرزہ خیز ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں یہ دکھایا گیا تھا کہ وہ شمالی افغانستان میں طالبان نے گرفتار کیے گئے کمانڈوز کو ہلاک کیا ہے۔

  •  شاہین نے کہا کہ کچھ طالبان کمانڈروں نے جابرانہ اور سخت رویہ اختیار کیا ہے اور قیادت کے احکامات کو نظرانداز کیا ہے ۔ان میں سے متعدد کو طالبان کے ایک فوجی ٹریبونل کے سامنے پیش کیا گیا ہے اور انہیں سزا دی گئی ہے۔حالانکہ اس نے کچھ تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ انہوں نے دعوی کیا کہ یہ ویڈیوز جعلی ہے جو پرانی اور مختلف تصویروں کو جوڑ کر بنائی گئی ہے۔
  •  شاہین نے کہا کہ کابل پر فوجی  قبضے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے اور یہ کہ اب تک طالبان نے صوبائی دارالحکومتوں پر قبضہ نہ کرنے کی خود پالیسی اپنا رکھی ہے۔ ان کےپاس نہ اسلحہ کی کمی ہے اور نہ افرادی قوت کی کمی ہے وہ صرف انسانی جانوں کے ضیاع کو کم رکھنا چاہتے ہیں۔ اکثر اضلاع پر قبضہ طالبان نے مذاکرات سے حاصل کیا ہے
  • طالبان کے لیے صرف آٹھ ہفتوں میں جنگ کے ذریعے 194 اضلاع پر قبضہ بہت مشکل ہوتا لیکن ہم نے یہ سب مذاکرات اور ثالثی سے ممکن کر دکھایا ہے۔
  •  پینٹاگون کے پریس سکریٹری جان کربی نے جمعرات کے روز کہا ، حالیہ دنوں میں ، امریکہ نے جنوبی شہر قندھار میں افغان حکومت کی سخت پریشانیوں کی حمایت میں فضائی حملے کیے ہیں جس کے ارد گرد طالبان جمع ہیں۔

  •  اضلاع کے تیزی سے  افغان حکومت کے ہاتھ سے نکلنا اور افغان حکومتی افواج کے بظاہر سخت ردعمل نے مقامی سابق جنگجوؤں نے دوبارہ ملیشیا بنانے کے بارے سوچنا شروع کردیا ہے جس سے دوبارہ خانہ جنگی کے خدشات نے جنم لینا شروع کردیا ہے۔
  •  شاہین نے کہا ، "آپ جانتے ہیں ، کوئی بھی مجھ سمیت خانہ جنگی نہیں چاہتا ہے۔ انہوں نے طالبان کے وعدوں کو بھی دہرایا جس کا مقصد طالبان سے خوف زدہ افغانوں کو یقین دلانا ہے۔

  •  واشنگٹن نے ہزاروں افغان امریکی فوجی ترجمانوں کو   سیٹل کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ شاہین نے کہا کہ انہیں طالبان سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے اور انہوں ان سابق ترجمانوں کے بارے طالبان کی کسی بھی دھمکی سے انکار کیا۔ لیکن  انہوں نے مزید کہا اگر کچھ مغرب میں سیاسی پناہ لینا چاہتے ہیں تو یہ ان کا حق ہے کیونکہ افغانستان کے معاشی حالات اچھے نہیں ۔
  •  انہوں نے اس بات کی بھی تردید کی کہ طالبان نے صحافیوں اور افغانستان کی نوزائیدہ سول سوسائٹی کو دھمکی دی ہے ۔ جس کو گذشتہ ایک سال کے دوران درجنوں ہلاکتوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
  •  اسلامک اسٹیٹ گروپ نے کچھ کی ذمہ داری قبول کی ہے ، لیکن افغان حکومت نے زیادہ تر ہلاکتوں کا ذمہ دار طالبان کو ٹھہرایا ہے جبکہ بدلے میں طالبان افغان حکومت پر یہ الزام لگاتے ہیں کہ ان کی بدنامی کے لئے ان ہلاکتوں کو انجام دے رہے ہیں۔ شاذ و نادر ہی حکومت نے ان ہلاکتوں میں گرفتاری عمل میں لائی ہے یا اس کی تحقیقات کے نتائج سامنے آئے ہیں۔

  •  شاہین نے کہا کہ صحافی بشمول مغربی ذرائع ابلاغ کے اداروں میں کام کرنے والے افراد کو ایسی حکومت سے ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے جس میں طالبان بھی شامل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے صحافیوں کو کوئی وارننگ نہیں دی خاص طور پر ان لوگوں کو جو غیر ملکی میڈیا  ہاوسس کے لئے کام کر رہے ہیں۔ وہ مستقبل میں بھی اپنا کام جاری رکھ سکتے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے